The news is by your side.

Advertisement

‏’اشیائےضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی اولین ترجیح ہے‘‏

زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کواشیائےضروریہ کی مناسب قیمت پرفراہمی اولین ترجیح ‏ہے منافع خوروں اورمافیا کے خلاف بھرپورکارروائی کویقینی بنایاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ ‏اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر ‏مملکت براے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ، معاون خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز ‏گل اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین ،چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں ‏شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر ‏فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور مسابقتی کمیشن کے ذریعے اشیائے ‏خوردو نوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منافع خوروں اور مافیا کے خلاف ‏بھرپور کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔

وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے حوالے سے غفلت کے ‏مرتکب افسران کے خلاف کاروائ کو یقینی بنایا جائے۔ ‏

وزیر اعظم نے قیمتوں کی مستقل بنیادوں پر نگرانی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے حوالے ‏سے قائم سیل کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں