اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ادویات کی فراہمی، انڈسٹری کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ادویات کی فراہمی، انڈسٹری کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرونا سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، وزیر توانائی، خوراک، معاشی امور، اور صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرونا وبا کے پیشِ نظر ملکی معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا تھا کہ عوام کو کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا،ادویات کی فراہمی، انڈسٹری کو بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضروری صنعتوں کے مزدوروں کے لیے احتیاطی تدابیر تشکیل دی جائیں گی،انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے تعاون سے ان ہدایات کو لاگو کیا جائے گا۔

اجلاف میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے وزارت صنعت اقدامات کرے گی اور سفارشات صوبوں سے مشاورت کے بعد قومی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1415 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 12 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں