تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گندم کی امدادی قیمت کب سے لاگو ہوگی؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبے میں گندم کی نئی امدادی قیمت کے اعلان کے بعد اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یہ نرخ کب سے لاگو ہوں گے۔

کراچی میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گندم کی4ہزار روپے امدادی قیمت آئندہ فصل کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ میں گندم کی موجودہ قیمت 2200 روپے فی من ہے اور گندم کی کاشت کی حوصلہ افزائی کیلئے امدادی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی ہے جبکہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں، 7 ملین ٹن گندم موجود ہے اور ایک ملین ٹن مزید آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں تک گندم اور آٹا پہنچانے میں مسائل نہیں ہوں گے، ذخیرہ اندوزی کرنے اور قیمت بڑھانے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی، ملک میں بیجوں کی قلت ہے جو جلد پوری ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ کراچی سميت سندھ بھر ميں آٹےکی قيمت ميں ہوشربااضافہ ہوگيا ہے۔ڈھائی نمبرآٹا 115 روپے فی کلو اور فائن آٹا 125 سے130 روپے فی کلومیں فروخت کیاجارہاہے۔ 10کلو آٹے کا تھیلا1 ہزار65 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -