تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا سے نمٹنے کیلیے عمانی حکومت کے سخت فیصلے

مسقط: عمان کی سپریم کمیٹی نے ہلاکت خیز کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت اہم فیصلے کیے ہیں۔

عمانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے عوامی مقامات پر ہر قسم کی تقریبات، میل جول اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سلطنت میں اخبارات، میگزین اور ہر قسم کی اشاعت روکنے کے ساتھ ساتھ ان کی ترسیل اور فروخت کو روکنے کے احکامات جاری کردی گئے ہیں۔

پبلک اور نجی اداروں میں تمام کسٹمر سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کو محدود کر دیا گیا ہے اور حاضری میں 30 فیصد سے زائد کٹوتی کی جائے تاکہ ضروری کام انجام دیے جا سکیں جب کہ بقیہ افراد ادارے کی پالیسی کے مطابق امور انجام دیں گے۔

تمام ایکسچینج ہاؤس بند رہیں گے تاہم بینکس ایکسچینج سروسز فراہم کرتے رہیں گے لیکن اس کے لیے مہلک وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔

کمرشل انٹرپرائزر اور انفرادی کام کرنے والے لین دین کے لیے کرنسی نوٹ کا کم سے کم استعمال کریں گے اور رقوم کی منتقلی کے لیے الیکٹرانک سسٹم کو ترجیح دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -