اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والا 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا، 9 میں سے 4ججز نے بینچ کی از سر نوتشکیل کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر ازخود نوٹس کیس کی 23 فروری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
14 صفحات پر مشتمل سماعت کا تحریری فیصلہ 9 رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا، جس میں 9رکنی لارجر بینچ میں سے 4ججز نے بینچ کی از سر نوتشکیل کا مطالبہ کر دیا ہے۔
- Advertisement -
سپریم کورٹ نے نئے بینچ کے تشکیل کی رائے دے دی اور بینچ کی تشکیل نو کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔
تحریری فیصلے میں جسٹس منصور علی،جسٹس یحیی آفریدی ، جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس جمال مندوخیل کے اختلافی نوٹ شامل ہیں۔