بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شر انگیز اینکرز کو آف ایئر کر دینا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ بھی بول اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بے لگام بھارتی میڈیا کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ بھی بول پڑی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالتی عظمیٰ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے شر انگیز اینکرز نفرت پھیلا رہے ہیں، ایسے اینکرز کو آف ایئر کر دینا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے کہا بھارتی ٹیلی وژن چینلز ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے چکر میں معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، بھارت میں متوازن پریس کی ضرورت ہے۔

عدالت نے خبروں کے مواد پر ریگولیٹری کنٹرول کے فقدان پر بھارتی حکومت کی بھی خوب سرزنش کی۔

جمعہ کو جسٹس کے ایم جوزف اور بی وی ناگارتھنا پر مشتمل بینچ نے بھارت بھر میں نفرت انگیز تقریر (ہیٹ اسپیچ) کے واقعات پر روک لگانے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کی کئی درخواستوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے کہا ہیٹ اسپیچ ایک ’’مکمل خطرہ‘‘ ہیں، آج کل ہر چیز ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) سے چلتی ہے اور چینل ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں اور معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، حیرت ہے کہ ایک ٹی وی نیوز اینکر اگر نفرت انگیز تقریر کی تشہیر کا حصہ بن جاتا ہے، تو اسے کیوں نہیں ہٹایا جا سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں