ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

گرفتاری سے قبل حمزہ شہباز کو آگاہ کرنے کا حکم کالعدم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نیب کیس میں حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا کہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں ہے، گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم غیر موثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو گرفتاری سے 10 دن قبل آگاہ کرنے کا حکم عدالتی نظیر کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو صاف پانی،رمضان شوگر ملز اور آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں