اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بلدیاتی نمائندوں کواختیارات کی عدم منتقلی، سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کو اختیارات اب تک منتقل کیوں نہیں کئےگئے؟ سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹریزسے وضاحت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس نے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل نہ ہونے پر چیف سیکریٹریزسے وضاحت طلب کرلی؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جمہوریت کے نام پر ہونے والا مذاق واضح نظر آرہا ہے۔

یہ سلسلہ جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔ درخواست گزار نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی جو چیف جسٹس نے یہ کہہ کر مسترکردی کہ ابھی اس کی نوبت نہیں آئی۔ درخواست کی سماعت اب اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں