ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ بار نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کے حق کو انفرادی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کے حق کو انفرادی قرار دے دیا اور کہا آرٹیکل63 کے تحت کسی ایم این اے کو ووٹ سے پہلے نہیں روکا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کونسل نے صدارتی ریفرنس پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل95 کے تحت ووٹ ڈالنا ایم این اے کا انفرادی حق ہے ، ووٹ کسی سیاسی جماعت کا حق نہیں۔

سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ کسی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکا نہیں جاسکتا، عوام منتخب نمائندوں کے ذریعے نظام حکومت چلاتے ہیں۔

- Advertisement -

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل63 کے تحت کسی ایم این اے کو ووٹ سے پہلے نہیں روکا جاسکتا اور آرٹیکل 95 کے تحت ڈالا گیا ہر ووٹ گنتی میں شمار ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ ہررکن قومی اسمبلی اپنےووٹ کاحق استعمال کرنےمیں خودمختار ہے،آرٹیکل63اے میں پارٹی ہدایات کیخلاف ووٹ پرکوئی نااہلی نہیں۔

خیال رہے سپریم کورٹ میں آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہوگی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجربنچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار کی درخواست پر آرٹیکل63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو صدارتی ریفرنس پر نوٹس جاری کر دیئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں