اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے کھبی انتشار کی بات نہیں کی، انتشار وہ چاہتے ہیں جو الیکشن میں جانا نہیں چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گرفتاری کے وقت میں نے کہا کہ مجھے وارنٹ دکھائیں مگر نہیں دکھائےگئے گرفتاری کے وقت مجھے ڈنڈے مارے گئے ایسا تو کسی کرمنل کیساتھ بھی نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار، فوری رہا کرنے کا حکم
عمران خان نے کہا کہ کل مجھے اغوا کرنے کے بعد علم نہیں ملک میں کیا ہوتا رہا؟ یہاں میڈیا موجود ہے ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی ملک میں انتشار وہ چاہتے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے تحریک انصاف کی بنیاد ہی انصاف ہے۔
واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کو کل ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں آپکی گرفتاری کے بعد تشدد کے واقعات ہورہے ہیں ہم ملک میں امن چاہتے ہیں یہ بات کی جارہی ہے کہ آپ کےکارکنان غصے میں باہر نکلے ہم آپ کو سننا چاہتے ہیں بتائیں۔