اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ سرکلر جاری، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیصلے میں دی گئی آبزرویشن مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات پر سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات پر سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے میں ازخود نوٹس کا اختیار استعمال کیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار عشرت علی کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دو ایک سے فیصلہ سنایا جس میں ازخود نوٹس کے اختیارات کا استعمال کیا گیا۔ اس انداز میں بینچ کا سوموٹو لینا 5 رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ سوموٹو صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری سرکلر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں