جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کا کراچی میں بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس میں عدالت نے بارش سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ نالوں کی جلد صفائی نہ ہوئی تو شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ واٹر کمیشن کے حکم پر اقدامات شروع ہوگئے ہیں۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے۔ یہ کام آپ کو خود کرنا چاہیئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سیلاب کا خطرہ، بچاؤ کیسے ممکن؟

عدالت نے استفسار کیا کہ بارشیں شروع ہونے والی ہیں نالوں کی صفائی کب مکمل کریں گے؟ جس پر شہاب اوستو ایڈوکیٹ نے بتایا کہ 4 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 بڑے اور 500 چھوٹے نالے ہیں وقت درکار ہوگا۔ سندھ حکومت 500 ملین روپے جاری کر رہی ہے۔

عدالت نے بارش سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیش رفت رپورٹ کے لیے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں