بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کاگرین بیلٹ بحالی کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نےگرین بیلٹ بحالی کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہراہ قائدین سے تجاوزات ختم کرانے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں کمشنر کراچی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ بحال کر دیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شاہراہ قائدین تو کچھ اور ہی ہوگئی،اب عجیب لگتا ہے،چھوٹے چھوٹے مکان تھے،اونچی عمارتیں بنا دی گئیں،کس نے اجازت دی یہ عمارتیں بنانے کی؟

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے جواب دیا کہ لوگوں کو کے ایم سی،کےڈی ا ے نے الاٹمنٹس دیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وہاں جرمن ماڈل اسکول ہوا کرتا تھا، اسکول تلاش کر رہا ہوں اب نظر نہیں آتا، لائنز ایریا پورا ری میپ کرنا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے لائنز ایریا میں اونچی عمارتیں بنانے اور لوگوں کو آباد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پرچیوں پر الاٹمنٹ دی گئی، لائنز ایریا بہت خوبصورت علاقہ ہوتا تھا،اب تو لائنزایریا سےگزرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نےگرین بیلٹ بحالی کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں