جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کا رفاہی پلاٹس اور گرین بیلٹس سے پیٹرول پمپس ختم کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں رفاہی پلاٹس اور گرین بیلٹس سے پیٹرول پمپس ختم کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا گرین بیلٹس اور رفاہی پلاٹس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں رفاہی پلاٹس،گرین بیلٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصل آباد میں رفاہی پلاٹس اور گرین بیلٹس سے پیٹرول پمپس ختم کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا شہر میں گرین بیلٹس،رفاہی پلاٹس سےغیرقانونی سرگرمیاں ختم کی جائیں اور گرین بیلٹس اور رفاہی پلاٹس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کمشنر صاحب پورے شہر کےچپہ چپہ کاسروے کریں، زمین جس مقصد کےلیےمختص ہوئی اس پروہی کام ہونا چاہیے۔

جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیاشہرمیں گرین بیلٹس اورجوائےپارک میں بنے پٹرول پمپ ہٹ گئے، جس پر کمشنر فیصل آباد نے کہا دونوں جگہوں سے پٹرول پمپ ختم کردیے ہیں تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گرین بیلٹس کی زمین پر پیٹرول پمپ کیسے بن گیا۔

کمشنرفیصل آباد نے بتایا کہ زمین 30سال پہلے لیز کی گئی، جس پر چیف جسٹس نے کہا معاملےکاجائزہ لےکرذمےداروں کیخلاف ایکشن لیں، کمشنر فیصل آباد نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر کہا کہ عدالت کےحکم سے ہمیں طاقت ملی ہے، مزیدگرین بیلٹس پربھی تجاوزات ہیں،سب کیخلاف ایکشن ہوگا۔

اےاےجی نے بتایا کہ حکومت پنجاب رفاہی،گرین بیلٹس پر تجاوزات کیخلاف ایکشن لے گی، جس پر جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا گرین بیلٹس شہر کے پھیپھڑے ہیں۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا کہ شہرکوچلانا انتظامیہ کاکام ہے، شہروں کوچلانا ارکان پارلیمان یا ججوں کاکام نہیں،جایسی جگہوں پرتجارتی سرگرمیاں انتظامیہ کی ناکامی ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں