جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کابینہ سے منظوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کابینہ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری کا امکان ہے۔

ترمیمی آرڈیننس سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا ٹرانسپکرٹ تیار ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے عدلیہ کی کارروائی عوام کے لیے دستیاب ہوگی جبکہ آرڈیننس لانے کا مقصد عدالتی عمل میں شفافیت لانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی میرٹ پرسماعت، نمٹانے کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی میں بہتری لائی جا رہی ہے، ترمیمی آرڈیننس کے تحت رکن کی عدم دستیابی  پر چیف جسٹس معزز جج کو کمیٹی رکن نامزد کرسکتے ہیں۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی کا کئی مرتبہ کوئی رکن دستیاب نہیں ہوتا جس کے باعث مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کسی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی معزز جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں