تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھیج دیا گیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل توثیق کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا گیا، صدرنے بل پر دستخط نہ بھی کیے تو 20 اپریل کو بل قانون بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل توثیق کیلئے صدرکوبھیج دیاگیا، پارلیمنٹ سےمنظوری کےبعدبل دوبارہ صدر کو بھیجاگیاہے۔

صدر مملکت نے بل پر دستخط نہ بھی کیے تو 20 اپریل کو بل قانون بن جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل پر دستخط سے انکار کردیا تھا اور بل نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ بھیج دیا تھا۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر کے اعتراض پر مبنی خط کو بھی ایوان مییں دہرایا اور کہا کہ صدر عارف علوی نے خط میں جو الفاظ استعمال کے ہیں وہ مناسب نہیں انہیں پہلے بھی ایوان سے کئی بار پیغام دیا کہ ریاست کے سربراہ بنیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ صدر ایک جماعت کے کارکن کی عینک پہن لیتے ہیں ریاست کے سربراہ نہیں بنتے وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ ایوان قانون سازی کا مکمل اختیار ہے۔

Comments

- Advertisement -