منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت خارج کردی، حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس سردارطارق نے استفسار کیا کہ کیاحمزہ شہبازدرخواست واپس لینگےیاپیروی کرناچاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پر ہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا تھا۔

عدالت نے کہا جو نقطہ ہائیکورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا، ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

- Advertisement -

وکیل حمزہ شہباز اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئےرجوع کیا تواس وقت حمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہواتھا، الزام 7ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑکا دائرہوا۔

سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

خیال رہے حمزہ شہباز نےمنی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی۔

بعد ازاں حمزہ شہباز کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز کا کیس سپریم کورٹ میں ضمانت کیلئے زیرسماعت تھا، سپریم کورٹ نے یہ کیس دوبارہ ہائی کورٹ کودے دیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب کیسزمیں طویل قید میں رکھنے پر قانونی نکات پربحث کی جائےگی، ٹرائل کورٹ کی طرف سے رپورٹ بھجوائی گئی تھی، رپورٹ میں لکھا تھا ٹرائل ہونے میں مزید10 سے 12 ماہ لگ سکتے ہیں، اب تک 110 میں سے 5 گواہوں پر جرح کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا حمزہ شہباز پہلے ہی 19 ماہ کی قید گزارچکےہیں، وہ تفتیش میں تعاون کررہے ہیں، ان کو جیل میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں، ضمانت نہیں ملی تو سپریم کورٹ نے ضمانت خارج بھی نہیں کی، بہت عرصے سے شہزاد اکبر آکر کاغذات نہیں لہرا رہے تھے ، نیب کیسزمیں تاخیر کا معاملہ ہائی کورٹ میں اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں