ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج کردی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اتنے سال بعد باڈی نکالنے سے کیا حاصل ہو گا؟

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اب تو یہ درخواست غیر موثر ہو چکی، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اتنے سال بعد باڈی نکالنے سے کیا حاصل ہو گا، جس پر ،وکیل نے کہا کہ چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو وجوہات سامنے آئیں۔

جسٹس شاہد وحید کا کہنا تھا کہ اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہو چکی ہوگی تو وکیل نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔

یاد رہے گذشتہ سال سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا تھا، عامرلیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے پوسٹ مارٹم کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے گذشتہ سال 9 جون کو عامر لیاقت حسین اچانک انتقال کر گئے تھے ، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں کی ان کی موت کی تصدیق کی تھی تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں