اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائےموت پانے والے 3ملزمان کی پھانسی روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں سے سزایافتہ تین ملزمان کو سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کردیا، مقدمے کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
سزائے موت پانے والے ملزم فتح خان پر آرمی پبلک اسکول پشاور حملے میں ملوث ہونے کا الزا م ہے، ملزم ناصر خان کو شدت پسند مذہبی تنظیم سے رابطوں پر سزائے موت سنائی گئی تھی مونتاج ملزم فضل غفار پر تحریک طالبان پاکستان کے لیے کام کرنے کا الزام تھا ،آرمی چیف نے سزائے موت کے احکامات پر دستخط کئے تھے۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اپیلیں جون کے تیسرے ہفتے میں سنی جائے گی مونتاج سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، جیک برانچ اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو فوجی عدالتوں کے ٹرائل کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔