جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران خان کو اداروں کے خلاف بیانات دینے سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اداروں کے خلاف بیانات دینے سے روکنے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی بھی دو رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

قوسین فیصل ایڈوکیٹ نے سابق وزیراعظم کے خلاف اداروں سے متعلق بیان بازی کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں