اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا.
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا، کیس کی سماعت منگل کے روز ہو گی.
واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی کے لئے وزارت خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کوخط لکھ رکھا ہے.
وزارت خارجہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی سےمتعلق برطانوی جواب سے سپریم کورٹ کا آگاہ کرے گی.
عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری خزانہ، اور پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کرکے طلب کیا ہے. ڈی جی ایف آئی اے اور اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں.
نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی
یاد رہے کہ گذشتہ دونوںچیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں سابق وزرا اور اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کی منظور دی گئی.
اس اہم اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق آئی ٹی منسٹر انوشہ رحمان، سابق چیئرمین پی ٹی اےاسماعیل کے خلاف تحقیقات کی مظوری دی گئی تھی.