اشتہار

یوحناآباد ہنگامہ آرائی : ملزمان کی ضمانت پررہائی کا فیصلہ برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے یوحناآباد ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی ضمانت کےخلاف اپیل مسترد کردی، عدالت عظمیٰ نےیوحناآباد مظاہرین کی ضمانت کےخلاف حکومت پنجاب کی درخواست مستردکرتےہوئے لاہورہائیکورٹ کےفیصلےکو برقراررکھا۔

سپریم کورٹ میں سماعت کےدوران جسٹس عظمت سعید نےریمارکس دیئے کہ مظاہرین کوالزام ثابت ہوئے بغیر قید نہیں رکھاجاسکتا۔ بم دھماکے کے اصل ملزمان پکڑے نہیں گئے اور مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نےچوبیس مظاہرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، واضح رہے کہ 15 مارچ 2015 کو یوحنا آباد میں کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ میں عبادت جاری تھی کہ دہشت گردوں نے خودکش دھماکے کر دیئے تھے، جس کے نتیجے میں  16 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

- Advertisement -

سانحہ کیخلاف یوحنا آباد میں شدید احتجاج کیا گیا جس کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس اورکشیدگی پھیل گئی تھی۔ مظاہروں کی نوعیت اتنی سنگین ہوگئی تھی کہ اعلیٰ حکام کو رینجرز کو طلب کرنا پڑا۔

پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر واٹر کینن کے ذر یعے پانی پھینکا بھی گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں