اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

سربراہ تحریک انصاف کے خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ تحریک انصاف کے خط پر سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف کےخط پرسپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ یکم دسمبر کو درخواست موصول ہوئی، دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لفافے کےمطابق دستاویزانتظارحسین پنجوتھانےکوریئرکی تھی، دستاویزبظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے، اس جماعت کی اچھی نمائندگی وکلاکرتے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ پچھلوں دنوں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلافوجی عدالتوں،انتخابات کیس کوتکمیل تک لے گئے، یہ امر حیران کن ہے سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلےہی دستاویز میڈیا کو جاری ہوچکی تھی۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کابخوبی ادراک ہے، چیف جسٹس پاکستان پر دباؤ ڈالا جاسکتاہے نہ ہی وہ جانبداری کریں گے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اللہ کے فضل سے اوراپنے حلف کےمطابق فرائض انجام دیتےرہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں