جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مونال ریسٹورنٹس سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کےدفاتر سیل کرنےکیخلاف کیس کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق مونال ریسٹورنٹ نے 3 ماہ میں جگہ خالی کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ 2 نجی ریسٹورنٹس نے بھی رضاکارانہ جگہ خالی کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تین ماہ میں نیشنل پارک سےتمام کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی جائیں، پیرسوہاوہ میں نیشنل پارک کی جگہ قائم تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی خالی کیےجائیں۔

- Advertisement -

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پیر سوہاوہ روڈ پر لائسنس شدہ کھوکےاور دکانیں کام جاری رکھ سکتے ہیں، وائلڈلائف بورڈ کی ہدایات کے مطابق کھو کے اور دکانیں چلائی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں