ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

راولپنڈی بارمیں تقریر ، جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے راولپنڈی بار میں کی گئی تقریر پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو راولپنڈی بار میں کی گئی تقریر پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور اٹھائیس اگست تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شو کاز نوٹس ان کی راولپنڈی بار میں کی گئی تقریر پر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راولپنڈی بار سے خطاب میں عدلیہ اور پاک فوج پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے جبکہ ان کی جانب سے فوج پر سیاسی مقدمات کے حوالے سے عدالتی نظام میں مداخلت کے الزمات بھی عائد کیے گئے تھے۔


مزید پڑھیں :  سپریم کورٹ، جسٹس شوکت عزیزکے الزامات پرضروری کارروائی کرے،  پاک فوج


 جس کے بعد پاک فوج کے شعبہ نشر و اشاعت کے ڈی جی آصف غفور نے بھی اپنے ٹویٹ میں مذکورہ تقریر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج نے ریاستی اداروں پر الزامات لگائے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے پر ضروری عدالتی کارروائی کریں۔

بعد ازاں 22 جولائی 2018 کو چیف جسٹس آف پاکستان نے شوکت صدیقی کی تقریرکا نوٹس لیتے ہوئےپیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں :  چیف جسٹس ثاقب نثارنے جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا

نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے جج شوکت عزیز کے خلاف ازخودنوٹس سے متعلق سماعت کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا، جس میں چیف جسٹس پاکستان نے چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ سے رائےطلب کی اور ہدایت کی کہ وہ الزامات کےثبوت حاصل کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں