بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کراچی : رینجرزکی کارروائی، سرجانی ٹاؤن کے مکان سے اسلحے کا ڈھیر برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا، ہتھیار شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں شرپسندوں کے خلاف بڑا ایکشن کرکے شہر کو تباہی سے بچالیا، خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیااسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی، زیرتعمیرمکان میں کھدائی کی تو ہتھیار اور گولیاں ملیں، برآمد اسلحے میں دو ایس ایم جیز، ایم پی فائیو،30بور پسٹل، ریپیٹرز، شارٹ گن اور مختلف ہتھیاروں کی ایک ہزار کے قریب گولیاں شامل ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایا تھا، ہتھیار شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھے، امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ترجمان رینجرز نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ہیلپ لائن1101پر دیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں