جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کیا آپ چکوترے کے ان جادوئی فوائد سے آگاہ ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

گریپ فروٹ پھلوں کے اس خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس میں کینو، موسمی مالٹے جیسے شاہکار پھل شامل ہیں، سائز کے لحاظ سے چکوترا اپنے خاندان کا سب سے بڑا پھل ہے۔

کیا آپ اس میں چھپے طبی فوائد سے آگاہ ہیں؟ نہیں تو چلیں ہم آپ کو اس کے حیرت انگیز فوائد بتادیتے ہیں۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں مددگار

- Advertisement -

طبی ماہرین متفق ہیں کہ سرخ چکوترے کو  ایک ماہ تک روزانہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی آتی ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت فائدہ مند ہے۔

کینسر کو روکنے میں معاون

چکوترے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور فالک ایسڈ کینسر کو روکنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں، آنتوں، لبلبے اور دیگر اقسام کے کینسر کو روکنے کے لیے فالک فالک ایسڈ کا استعمال نہایت تسلیم شدہ ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید

چکوترا میٹابولزم کے نظام کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے، پیٹ اور آنتوں کی صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے، روزانہ اگر ایک گلاس چکوترے کا جوس پینا عادت میں شامل کر لیا جائے تو یہ تیزی سے وزن میں کمی لاتا ہے اور اضافی چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے۔

9 Amazing Benefits of Grapefruit Juice on Your Health - Healthwireخون کی گردش میں بہتری

چکوترے کو اگر اپنی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو اس سے خون کی گردش کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں خون کی گردش ٹھیک ہو تو جسم میں پانی یا دیگر سیال کا اجتماع نہیں ہوتا۔ اس کے علوہ جگر اور پتے کو متحرک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

چکنی جلد کے خلاف جدوجہد

چکوترے کا استعمال جِلد پر آنے والے اضافی تیل کی افزائش کو قدرتی طور پر کم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ کھلے مساموں کو بند کرنے کیل مہاسوں کا خاتمہ کا سبب بنتا ہے۔

عمر رسیدگی کا عمل کم کرنے میں مددگار
اس پھل میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جلد کو جوان رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور جھریاں نہیں ہونے دیتے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں