اشتہار

سال 2018 کے بعد کتنی خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہوئیں؟ چیئرمین نادرا کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ کی انتخابی فہرستوں کے بعد خواتین ووٹرز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ” عورتوں کی سیاسی عمل میں شمولیت کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن” کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ اس وقت 56.95 ملین خواتین ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی انتخابی فہرست کے بعد سے مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح میں تقریبا ترپن اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا یعنی کم وبیش (دس ملین خواتین ) ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ ملک میں مجموعی طور پر صنفی فرق اب کم ہو کر 8.9 فیصد رہ گیا ہے، نادرا کی توجہ کے پی اور بلوچستان کے اضلاع پر ہے جہاں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صنفی فرق کو کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ نادرا دفاتر میں خاتون افسروں کو انچارج بنانا ہے ، ملک کےچھیانوے فیصد نادرا دفاتر میں خواتین عملہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے ایک اور بڑی سہولت فراہم کر دی

چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ خواتین کو نچلی سطح سے بااختیار بنانا ہوگا، رجسٹریشن کے باوجود نادرا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کثیر الجہتی مداخلتوں میں مصروف عمل ہے، اس سلسلے میں نادرا نے خواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نادرا نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے انیس خواتین کے رجسٹریشن مراکز قائم کیے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دس موبائل رجسٹریشن وین بھی تعینات کی ہیں، اس کے علاوہ دو سو بائیس موبائل رجسٹریشن گاڑیاں بڑے پیمانے پر غیر رجسٹرڈ شہریوں خصوصاً دور دراز یا پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں