تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ماہرین کا فیس بُک صارفین سے متعلق حیران کن انکشاف

سائنس دانوں نے فیس بک پر صارفین کی پوسٹوں کا بغور مطالعہ کرکے 21 امراض اور جسمانی و ذہنی کیفیات کا جائزہ لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی پبلک لائبریری آف سائنس ون میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صارفین کی فیس بک پوسٹوں سے ان کے مرض اور جسمانی و ذہنی کیفیات کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین کچھ بھی پوسٹ کرتے ہیں، اس کا بغور مطالعہ کرکے ذیابیطس، ڈپریشن، بلڈ پریشر، اور دماغی تناؤ سمیت 21 بیماریوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق کےلیے سائنس دانوں نے فیس بک استعمال کرنے والے 999 افراد سے ان کی پوسٹ اور میڈیکل ریکارڈ مانگا جو انہوں نے دیدیا۔ ماہرین نے پوسٹ کئے جانے والے دو کروڑ الفاظ کا جائزہ لیا گیا۔

امریکی ماہرین نے صارفین کے الفاظ کا استعمال اور ان کے مطالب کو دیکھ کر شماریاتی نسبت کو میڈیکل ریکارڈ کی 21 کیفیات اور امراض سے وابستہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

Comments

- Advertisement -