بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

درختوں کی تیزرفتار پیداوار کیلئے چینی سائنسدانوں کا حیران کن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چینی سائنسدانوں نے درختوں کی پیداوار میں تیزی کےلیے جڑوں سے قلمیں لگانے کا منفرد طریقہ کار متعارف کرایا ہے جو درختوں کی بقا کی شرح میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

بدلتے موسم اور ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ دنیا سے جنگلات کا خاتمہ ہے، اسی لیے مختلف مملک کی جانب سے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کی جارہی ہے، چوں کے پودوں کے تناور درخت بننے میں خاصہ وقت لگتا ہے، اسی لیے چینی سائنسدانوں نے درختوں کی تیز رفتار پیداوار میں قلمیں لگانے کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

درختوں کی قلمیں لگانے سے متعلق تحقیق پودوں اور نباتا سے متعلق سائنسی جریدے نیوفائیٹالوجسٹ میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جڑوں کو قلم کی صورت میں کاٹیں اور پھر لگائیں، کیونکہ پاپولس کے درخت میں ایک خاص مالیکیول ہوتا ہے جو جروں کی قلموں کی نشوونما کے دورانیے کو کم کرکے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے سینئر محقق لوکیمنگ کا کہنا ہے کہ جڑوں کو کاٹ کر قلمیں لگانے کا طریقہ پاپولس جیسے تیزی سے بڑھنے والے درختوں کی بقا کی شرح میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں