جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

سرے کاؤنٹی نے شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سرے کاؤنٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے اثرات کھیل اور کھلاڑیوں پر بھی پڑنے لگے، کرونا کے باعث سرے کاؤنٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

کاؤنٹی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی تک تمام کرکٹ سرگرمیاں منسوخ کررکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وئٹالٹی بلاسٹ انگلینڈ میں 28 مئی سے شروع ہونا تھا جو اب منسوخ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شاداب خان سے بات چیت اور رضامندی سے معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شاداب خان کے علاوہ سرے کاؤنٹی نے آسٹریلوی کرکٹر ڈی آر سی شارٹ کے ساتھ بھی معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث ’دی ہنڈریڈ‘ نامی ایونٹ کا افتتاحی ایونٹ بھی آئندہ سال تک موخر کردیا ہے۔

ٹورنامنٹ رواں سال 17 جولائی سے شروع ہونا تھا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا تھی، کرونا وائرس کے باعث انگلش بورڈ نے ایونٹ کو آگے بڑھا دیا، اب اس ایونٹ کا افتتاحی ایڈیشن 2021 میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں