اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سستا ترین انٹرنیٹ کس ملک میں‌ فراہم کیا جاتا ہے؟‌ ماہانہ فیس سُن کر آپ حیران رہ جائیں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں وقت کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، اسی باعث اس کے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے مختلف ممالک کی انٹرنیٹ کمپنیاں صارفین کو تیز ترین اور سستی سروس فراہم کررہی ہیں۔

حال ہی میں اس حوالے سے ایک سروے کیا گیا، جس میں دنیا بھر میں سستے ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے پانچ ممالک کے نام سامنے آئے ہیں۔

- Advertisement -

سروے کے مطابق اسرائیل دنیا کا وہ ملک ہے جہاں کے شہری ماہانہ 8 روپے چالیس پیسے ادا کر کے تیز ترین اور سستا انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں، اس کی رفتار 35.98 ایم بی ہے۔

فہرست میں کرغزستان دوسرے، فجی تیسرے، اٹلی چوتھے اور روس پانچویں نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں: دنیا کا سستا ترین انٹرنیٹ مہیا کرنے والا عرب ملک

رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں ہونے والے سروے میں انٹرنیٹ کی ایک جی بی کی اوسط رقم 43 روپے 68 پیسے کے قریب تھی جو 2021 میں 114 روپے 23 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

فہرست میں چین، بھارت کا نام بھی شامل ہے جہاں بالترتیب 87 روپے 35 پیسے ماہانہ پر 150 ایم بی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں