The news is by your side.

Advertisement

کتوں کیلیے رکھی گئی زہریلی مٹھائی کھانے سے بچی جاں بحق

سانگھڑ: سندھ کے شہر سانگھڑ میں آوارہ کتوں کے لیے بنائی زہریلی مٹھائی کھانے سے بچی ہلاک اور ماں کی حالت غیر ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ سندھ کے شہر سانگھڑ میں بلدیہ اداروں کی مبینہ لاپرواہی کے باعث کتوں کے لیے رکھی گئی زہریلی مٹھائی کھانے سے چار سالہ بچی جاں بحق اور ماں کی حالت غیر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ اہلکاروں نے آوارہ کتے مارنے کے لیے گلاب جامن میں زہر ملا کر مختلف جگہوں پر پھینکے تھے، 5 سال کی بچی نے مٹھائی اٹھا کر خود بھی کھائی اور لے جاکر والدہ کو بھی کھلادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی مٹھائی ماں بیٹی نے کھائی جس کے بعد دونوں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی حالت تشویش ناک ہونے پر دونوں کو نوابشاہ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ سینیٹری انسپکٹر کو مبینہ غفلت برتنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں