پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

سوریا کمار اسٹمپ سے کیوں ڈرتے ہیں؟ بیٹر نے دلچسپ وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو میچ کے دوران اسٹمپ مائیک سے دور رہتے ہیں، اس کی انھوں نے دلچسپ وجہ بیان کی ہے۔

سوریہ کمار کے پیشرو روہت شرما میچ کے دوران اسٹمپ مائیک پر اپنے تبصروں کے لیے جانے جاتے ہیں، مداح ان کی اس حرکت سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں جبکہ ان کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے بھی نظر آتے ہیں۔

ان کی سب سے مشہور اسٹمپ مائیک کلپ میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ساتھی پلیئر پر میچ کے دوران برس رہے تھے کہ ’گارڈن میں گھوم رہے ہو کیا‘، روہت میچ کے دوران سست فیلڈنگ پر یہ جملے کہتے نظر آئے تھے۔

- Advertisement -

سوریہ کمار سے حال ہی میں پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹر اب بھی باغ میں گھومتے ہیں، اب جب کہ روہت ریٹائر ہو چکے ہیں، سوریا کمار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے فیلڈرز پر گھومنے پھرنے پر پابندیاں نہیں لگاتے کیونکہ اب کوئی ایسا نہیں کرتا۔

سوریہ کمار نے یہ بھی بتایا کہ جتنا ہو سکتا ہے وہ میچ کے دوران اسٹمپ مائک سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، بھارتی ٹی ٹوئنٹی کپتان کے مطابق کسی کی خاصیت ان کے پاس ہی رہنی چاہیے۔

بھارتی جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ میں اسٹمپس سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں اگر یہ کسی کی خاصیت ہے، پھر یہ بہتر ہے کہ یہ صرف اس شخص کے ساتھ رہے۔

خیال رہے کہ روہت شرما میں چیزوں کو بھول جانے کا رجحان بہت زیادہ ہے اور وہ بات چیت کے لیے (یہ-وہ) الفاظ کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں،

سوریہ کمار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روہت کے بات کرنے کے منفرد انداز سے واقف ہیں؟ ممبئی کے بلے باز نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ہاں جب وہ ہم گھومتے رہتے ہیں گارڈن میں وہ سننے کو مل ہی جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں