اشتہار

سوریا کمار پھر گولڈن ڈک پر آؤٹ، دلچسپ میمز بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو ایک بار پھر گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوگئے۔

دہلی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 16ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، سوریا کمار یادیو کو صفر پر مکیش کمار نے کلدیپ یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

سوریا کمار یادیو نے گزشتہ 7 اننگز میں صرف 24 رنز بنائے ہیں جبکہ چار بار وہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

میچ میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا، ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوریا کمار کے گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے پر دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں۔

 

ایک صارف نے سوریا کمار کی تصویر ویگن ویل میں لگائی جس میں لکھا تھا کہ آج لیگ سائیڈ سے پویلین جاؤں گا، آج لانگ آن سے پویلین جاؤں گا، آج تھرڈ مین سے پویلین جاؤں گا۔

دوسرے صارف نے سوریا کمار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فارم تلاش کرتے ہوئے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں