جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

سوریا کمار آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سوریا کمار یادیو مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ آف دی ایئر کی دوڑ میں زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین اور یوگینڈا کے الپیش رام جانی شامل تھے تاہم سوریا کمار یادیو یہ ایوارڈ لے اڑے۔

سوریا کمار یادیو نے 2023 میں 17 اننگز کھیل کر 733 رنز بنائے تھے۔

ایسوسی ایٹ کرکٹرآف دی ایئر کا ایوارڈ نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈے کےنام رہا، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی پلیئر رہیں۔

کینیا کی کوئنٹر ایبل ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔

ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریلیا کی فوئبے لچفیلڈ رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں