اشتہار

سوریا کمار یادو کی اہلیہ کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سوریا کمار یادو کی اپنی اہلیہ دیوشا شیٹھی کے ہمراہ بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوریا کمار یادو نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سسرال سے گھر واپس پہنچنے پر دیوشا شیٹھی ان کی کلاس لیتی ہیں۔

دیوشا شیٹھی کہتی ہیں: ’توں ادھر کیا بول رہا تھا؟ اگر میرا دماغ گرم ہوگیا تو تُو کیا کر لے گا؟‘ اس کے جواب میں سوریا کمار یادو ڈر کے مارے کہتے ہیں: ’میں کہہ رہا تھا کہ اگر ایک بار میرا دماغ گرم ہوگیا تو ٹھنڈا بھی فٹافٹ ہو جاتا ہے‘۔

- Advertisement -

یہ مشہور فلم ’آوارہ، پاگل، دیوانہ‘ کا سین ہے جس میں پریش راول اکشے کمار کو ڈراتے دھمکاتے ہیں۔ جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اکشے کمار بڑے ڈان ہیں تو وہ ڈر جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں