آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 360 پر شاٹس کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف تینوں میچ میں پہلی گیندوں پر صفر پر پویلین لوٹے۔
پہلے 2 میچوں میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی بیٹر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ تیسرے میچ میں اسپن بولر نے انہیں بولڈ کیا۔
سوریا کمار یادیو گولڈن ڈک (پہلی گیند پر آؤٹ ) ہونے والے دنیا کے چودھویں بیٹر بن گئے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔