جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

’سشانت کی فلم دیکھ کر لڑکی کی خودکشی‘ آخری الفاظ سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی موت سے دکھی 13 سالہ مداح نے خود کو پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکول طالبہ کی خودکشی کا واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کے بھلائی نگر میں پیش آیا جہاں ایک سشانت سنگھ کی مداح ساتویں جماعت کی طالبہ نے پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

طالبہ کی موت کے ایک روز ہی موت کو گلے لگانے والے اداکار سشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارا‘ ریلیز ہوئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات 13 سالہ بچی کی خودکشی کی اطلاع ملی جس پر اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ لاش کو تحویل میں لیا اور پورسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کیا۔

بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کی خودکشی سے قبل ہم لوگ گھر سے باہر جارہے تھے تو بیٹی سشانت سنگھ کی فلم چھیچھورے دیکھ رہی تھی جس پر اس نے ہمارے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

گھر لوٹے تو بیٹی کی لاش پنکھے سے لٹکی پائی، کمرے میں خط بھی رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’میں سشانت سنگھ کی موت سے دکھی ہوکر خودکشی کررہی ہوں‘۔

یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سشانت سنگھ نے بھی خودکشی کی، اُن کے دوستوں کا کہنا تھا کہ اداکار کام نہ ملنے کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

جب کوئی انسان گزر جاتا ہے تو اپنے پیچھے کچھ یادیں چھوڑ جاتا ہے ۔ وہیں بات جب فلم اسٹارس کی آتی ہے تو ان کی فلمیں انہیں ہمیشہ کیلئے امر کردیتی ہیں ۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت بھی اپنے پیچھے کئی ساری یادوں کے ساتھ ایک خاص فلم چھوڑ گئے ہیں ۔ سشانت کی یہ خاص فلم دل بے چارہ ہے، یہ ان کی آخری فلم بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں