بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بائیکاٹ 83: رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ کے بائیکاٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی رنویر سنگھ کی نئی فلم 83 کا مداحوں نے بائیکاٹ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کبیر خان کی ہدایتکاری میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم ’83 ‘ کو رواں ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔

رنویر سنگھ فلم 83 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ اس فلم میں 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیاب بھارتی ٹیم کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے رنویر سنگھ کی فلم 83 کا بائیکاٹ کردیا ہے، سشانت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ نے آنجہانی اداکار کا مذاق اڑایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’بائیکاٹ 83‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اداکار کی تصویر بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

سشانت کے ایک مداح نے لکھا کہ رنویر سنگھ نے کئی بار آنجہانی اداکار کا مذاق اڑایا، اتحاد دکھائیں اور رنویر کی فلم کو سپر ڈوپر فلاپ بنائیں۔

واضح رہے کہ فلم 83 میں دپیکا پڈوکون فلم میں بھی رنویر سنگھ کی اہلیہ یعنی کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیا کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم ثاقب، پنکج ترپاتھی اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں