بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

’سشانت سنگھ کی حمایت کرکے زندگی اور کیریئر کو خطرے میں ڈال دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ کریسان باریٹو نے بتایا ہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی حمایت کرنے پر انہیں کس قسم کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریسان باریٹو کو آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کا قریبی دوست سمجھا جاتا تھا تاہم اب اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ سشانت کی ومت کے بعد کھل کر بولنے کی وجہ سے انہیں بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں کریسان نے بتایا کہ سشانت کی حمایت پر کچھ پروڈکشن ہاؤسز نے کام دینے سے انکار کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس معاملے پر بات کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، خاص طور پر ایسے ہائی پروفائل کیس میں جو قومی سطح پر تنازع اور سازشی نظریات کو جنم دے چکا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’’یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی اس بارے میں بات نہیں کر رہا تھا۔ میں نے اپنے کیریئر اور زندگی کو خطرے میں ڈالا، میرے والدین بھی مجھ پر غصہ تھے کہ میں نے اس معاملے پر بات کی۔‘‘

کریسان نے شہرت نے حصول کیلئے سشانت کا نام استعمال کرنے کے الزام کی سختی سے تردید کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر اداکار ہیں تو کسی کا غم بھی نہیں مناسکتے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور خبروں میں آنے کے لیے یہ سب کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں