جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچا نے اداکار کی موت سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچا کا کہنا ہے کہ سشانت خودکشی نہیں کرسکتا وہ بہت بہادر اور ہنس مکھ لڑکا تھا ان کی موت کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ہے تحقیقات کی جائیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کے چچا نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ سشانت کی موت کی تحقیقات کریں تو اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی، اداکار کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی، وہ لاک ڈاؤن کے باعث ممبئی کے علاقے باندرا میں تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔ اداکار نے ’رابطہ‘ اور ’کیدرناتھ‘، ’پی کے‘، ’ایم ایس دھونی‘، جیسی مشہور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

یہ پڑھیں: بھارتی معروف اداکار عرفان خان چل بسے

بھارتی اداکار کی موت ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتے قبل سشانت کے سابق مینیجر دِشا سیلیان نے ممبئی میں ہی 14 منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کی تھی۔

سشانت کے دوستوں کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ 14 جون کی صبح 10 بجے نیند سے اٹھے اور جوس بناکر پیا اور پھر واپس اپنے کمرے میں چلے گئے اور دروازہ بند کرلیا، اداکار نیند سے جاگنے کے بعد سے خاموش خاموش تھے۔

قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ جب اداکار کے کمرے کا دروازہ بجاکر انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے دروازہ نہیں کھولا جس پر فلیٹ میں موجود افراد نے چابی والے کو بلایا اور پولیس کو بھی اطلاع دی۔

سشانت سنگھ کے دوست ساڑھے 12 سے پونے 1 کے درمیان کمرے داخل ہوئے تو انہیں پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں