ممبئی: بالی وڈ کے معروف آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے، ان کی بہن نے بھائی کے نام جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
آنجہانی اداکار کی سشانت سنگھ راجپوت کی تیسری برسی پر اُن کی بہن شویتا سنگھ کریتی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھائی کی جانب سے تجویز کردہ کتابوں کی تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
شویتا سنگھ کریتی نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لو یو بھائی، آپ کی ذہانت کو سلام، میں آپ کو ہر لمحے یاد کرتی ہوں اور آپ میرا ایک حصہ ہیں جو اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ زندہ رہنے کے لئے سائنس‘۔
کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟
سشانت سنگھ کی بہن نے اپنے بھائی کے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کی تجویز کردہ چند کتابیں شیئر کر رہی ہوں، انہیں ان کے ہی انداز میں یاد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی تاہم ان کی فیملی نے اسے قتل قرار دیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بہار پولیس کی جانب سے 2020 میں درج کئے گئے مقدمے میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی۔