تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد بھارتی شہری غذائی قلت کا شکار ہیں جنہیں‌ غذا کی فراہمی کے لیے کوششیں‌ جارہی ہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سشما سوراج نے سعودی عرب میں موجود 30 لاکھ ہندوستانی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ فاقہ کشی کے شکار اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور مدد کرنے میں کسی بھی طرح پیچھے نہ رہیں۔

سشما سوراج کے مطابق کسی بھی ملک کی اجتماعی کوششوں سے بڑا کچھ نہیں ہوتا،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے اور ہندوستانی شہریوں کی کوششوں سے لوگوں میں 15 ہزار کلو سے زیادہ کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

اطلاعات کہ مطابق خلیجی ممالک میں بڑی تعداد میں بھارتی باشندے نوکری کرتے ہیں، چند ماہ کے دوران عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو مسائل درپیش ہیں جس کے سبب سعودی عرب میں موجود بھارتی شہری متاثر ہیں اور 800 سے زائد باشندے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔سعودی عرب میں بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور وہاں موجود کئی بھارتی بے روزگار ہو گئے ہیں یا پھر انہیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے ایک بھارتی شہری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سات ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،دس دنوں تک ہمیں کھانا بھی نہیں ملا تھا اور اس پر ستم یہ کہ جو گھر جانا چاہ رہا ہے اسے گھر جانے بھی نہیں جانے دیا جارہا،بنیادی ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہم نہانے کا پانی پی کر گزارا کر رہے ہیں۔

اقبال خان نے مزید بتایا ہے کہ انھوں نے بھارتی سفارت خانے میں اپنی مشکلات بتائی ہیں جس کے بعد فی الحال 10 دن تک کے کھانے کا انتظام ہوا ہے،جدہ میں کئی ہندوستانی اس پریشانی سے دو چار ہیں اور زیادہ تر تعمیراتی کمپنیوں میں نوکریاں کرتے ہیں، ہماراپیسہ کمپنی کے پاس جمع ہے اور کمپنی کا کوئی ملازم نظر بھی نہیں آ رہا ہے اب کیا کریں، سمجھ میں نہیں آتا۔

اطلاعات ہیں کہ ایک بھارتی شہری عمران کھوکھر نے ٹوئٹر پر وزیر خارجہ سشما سوراج کو معلومات دی تھی کہ سعودی عرب کے جدہ میں گذشتہ تین دنوں سے تقریبا 800 بھارتی بھوکے پیاسے پھنسے ہوئے ہیں اس ٹویٹ کے جواب میں سشما سوراج نے کہا تھا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وزیر مملکت وی کے سنگھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔

قبل ازیں سشما سوراج نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ سعودی عرب میں کوئی بھی بے روزگار بھارتی بھوکا نہیں رہے گا، حالات پر ہمہ وقت ہماری نظر ہے۔ یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خلیجی ممالک سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور عمان میں 60 لاکھ بھارتی کام کرتے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -