نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان سے متعلق روایتی تقریر کرتے ہوئے گھبراہٹ میں اقوام متحدہ کی بھی توہین کرگئیں. انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا۔
اطلاعات کے مطابق اڑی حملے کا جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے دوران بھارت اقوام متحدہ میں بھی کھڑا نہ ہوسکا۔
شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارتے
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بتائے کہ بلوچستان میں کیا ہورہا ہے، جن کے شیشے کے گھر ہوں ان کو کسی کو پتھر نہیں مارنے چاہئیں۔
Indian FM calls Kashmir as Integral part of India by arynews
دہشت گردی کا مسئلہ مل کر حل کیا جاسکتا ہے
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر کا محور غربت اور غربت کا خاتمہ تھا جس میں بھارت میں بدترین غربت کا اعتراف کیا گیا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان پر الزام عائد کرنے کے ساتھ ہی پاکستانی مؤقف کی تائید بھی کردی کہ دہشت گردی کا مسئلہ مل کر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
دہشت گردوں کو پیسہ اور اسلحہ کون دے رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ اڑی میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوموں کا خون کیا ہے، پوری دنیا میں دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم اسے روکنے میں ناکام ہورہے ہیں،ان کو پناہ دینے والے کون ہیں؟ نہ ان کا بینک ہے، نہ اسلحہ فیکٹریاں ہیں تو کون ہیں وہ جو ان کو پیسہ،اسلحہ فراہم کررہے ہیں؟
مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا
سشما سوارج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان کی تعداد بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔