منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

سشمیتا سین کی فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی اور پاکستان سے فلم کی آفر پر لب کشائی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی نامور اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستانی فلم اسٹار فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی اور خود کو پاکستان سے فلم کی آفر پر لب کشائی کر دی۔

فواد خان فلم ’عبیر گلال‘ کے ذریعے بالی وڈ میں طویل عرصے بعد واپسی کر رہے ہیں جس میں وہ نامور بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی مشکلات کے باعث کپڑے بیچنے پر مجبور

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے پاکستانی فلم اسٹار واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فواد خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فن اور کھیل کو سیاسی حدود میں قید نہیں ہونا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

سشمیتا دین نے کہا کہ فن اور کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، تخلیقی کام آزادانہ ماحول میں پروان چڑھتا ہے اور اس پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیےم میں فواد خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستانی فلم میں کام کرنے پر غور کریں گی تو سشمیتا سین نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا پسند کروں گی چاہے وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتی ہو۔

فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘9 مئی 2025 کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے جبکہ اس میں ریدھی ڈوگرا بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

چند روز قبل اس کا ٹیزر ریلیز کیا گیا جس کا آغاز اس سوال سے ہوتا ہے کہ ’آپ کو آخری بار محبت کب ہوئی؟‘ ویڈیو میں فواد خان اور وانی کپور کو ایک ساتھ گاڑی میں بیٹھے دکھایا گیا ہے جبکہ باہر موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔

پاکستانی اسٹار بالی وڈ اداکارہ کی طرف دیکھتے ہوئے مشہو زمانہ گانا ’کچھ نہ کہو‘ گنگنا رہے ہیں جبکہ وانی کپور انہیں محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں۔

ٹیزر میں دونوں کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے انٹرنیٹ پر اس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹیزر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’انتظار کی گھڑیاں ختم! عبیر گلال اور فواد خان کے ساتھ بڑے پردے پر محبت کو واپس لا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں