ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس ہونے کا اعزاز رکھنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر لالچی عورت قرار دینے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین کیلیے سال 2022 انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے بھارتی بزنس مین للت مودی کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور بعد میں انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔
سشمیتا سین نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ میں نے کبھی للت مودی کے خلاف کوئی سوشل میڈیا پوسٹ نہیں لگائی، میں نے صرف انتا لکھا تھا کہ کسی کی خاموشی کو اس کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔
متعلقہ: ’ہارٹ اٹیک سے 6 ماہ قبل۔۔۔‘، سشمیتا سین نے اہم بات بتا دی
انہوں نے بتایا کہ میں چاہتی تھی لوگ یہ جانیں کہ میں قہقہہ لگا رہی تھی اور بس یہی کر رہی تھی۔
بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ آپ 30 سال تک لوگوں کی نظروں میں 47 سال کے نہیں ہو سکتے اور عوام سے خوفزدہ نہیں ہو سکتے کیونکہ آپ کا ان کے ساتھ رشتہ ہے۔
سشمیتا سین نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر کچھ میمز دیکھی ہیں جن میں مجھے ایک لالچی عورت قرار دیا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے سونا نہیں بلکہ ہیرے پسند ہیں۔