اشتہار

اگر کوئی خاتون حجاب پہننا چاہتی ہے، تو سر آنکھوں پر: سشمیتا سین

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: معروف بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے حجاب سے متعلق نہایت ہی حیرت انگیز بیان دیا جس نے ان کے مسلمان مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی تاہم اب اندیشہ ہے کہ ہندو انتہا پسند ان کے پیچھے پڑ جائیں گے۔

دبئی میں ایک تقریب کے دوران جب ان سے حجاب سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، ’اگر کوئی خاتون حجاب پہننا چاہتی ہے تو سر آنکھوں پر، اگر وہ ایسا چاہتی ہے تو ہمیں اس کی پسند کا احترام کرنا چاہیئے، تاہم اگر کوئی خاتون حجاب نہیں پہننا چاہتی تو انہیں اس کے لیے مجبور کیا جانا بھی غلط ہے‘۔

- Advertisement -

اس سے قبل تقریب میں سشمیتا سین سے پاک بھارت تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا کہ تو انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ قرآن کریم کی سورہ العصر میں پوری دنیا کے لیے انسانیت کا پیغام ہے۔

بعد ازاں انہوں نے وہ آیت بھی پڑھ کر سنائی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سشمیتا سین نے قرآن کی کوئی آیت پڑھ کر سنائی ہو۔ وہ کافی عرصے سے قرآن کریم کا مطالعہ کر رہی ہیں اور اکثر و بیشتر تقریبات میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیتی رہتی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں