منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

موت کے منہ سے واپسی پر سشمیتا کا مداحوں کیلیے پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے مداحوں کیلیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے گزشتہ روز اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں انجیو پالسٹی کروانی پڑی۔

آج اداکارہ نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو میں چاہنے والوں کو یقین دلایا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں۔ مجھ سے محبت اور دعائیں بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ڈاکٹروں کا بھی شکریہ کہ انہوں نے صحیح فیصلہ لیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا لیکن شکر ہے میں زندہ ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

90ء کی دہائی کی مقبول فنکارہ سشمیتا سین کی عمر 47 برس ہے لیکن اس کے باوجود وہ سب سے فٹ اور جواں دکھائی دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مداح ہارٹ اٹیک کا سن کر پہلے تو حیران رہ گئے۔

گزشتہ روز سشمیتا سین نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میرے والد کہتے ہیں اپنے دل کو خوش اور مضبوط رکھو تاکہ جب تمہیں اس کی ضرورت پڑے تو یہ تمہارا ساتھ دے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں