جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سوزی سمرل وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی سمرل وائلز کو وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیاب انتخابی مہم کی منیجر سوزی سمرل وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی بڑی سیاسی فتوحات حاصل کرنے میں میری مدد کی، سوزی میری 2016 اور 2020 کی کامیاب مہموں کا حصہ تھیں۔

- Advertisement -

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سوزی مضبوط، ہوشیار، جدت پسند ہے، عالمی سطح پر سوزی کی تعریف اور احترام کیا جا تا ہے، سوزی امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے انتھک محنت کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوزی کو امریکا کی پہلی خاتون چیف آف اسٹاف کے طور پر حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، مجھے کوئی شک نہیں کہ سوزی ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کریگی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مبارکباد پیش کی ہے۔ پیوٹن اپنے بیان میں کہا کہ روس امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے امریکا سمجھ لے گا کہ روس پر پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں اور ہماری سرحدوں پر تنازعات کے لیے اکسانے کا بھی فائدہ نہیں ہوگا۔

’فوج منظم منتقلی کا احترام اور سیاست سے دور رہے گی‘

روسی صدر کا واشنگٹن ماسکو تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ بال امریکا کے کورٹ میں ہے، ٹرمپ کی جانب سے روس سے تعلقات بحالی کی خواہش پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں